ابنا: امريکي وزارت جنگ پنٹاگون کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسے ايران کي ميزائيلي توانائيوں سےمتعلق رپورٹ موصول ہوئي ہے - ايک ايسے وقت جب امريکا نے گذشتہ ايک عشرے ميں بارہا مشرق وسطي ميں حملہ کيا ہے پنٹاگون کے ترجمان نے دعوي کيا ہے کہ ايران کا ميزائيلي پروگرام علاقے کے لئے خطرہ ہے اور پنٹاگون اس صورتحال پر گہري نظر رکھے ہوئے ہے- واضح رہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران نے بارہا اعلان کيا ہے کہ ايران کے دفاعي پروگرام منجملہ ميزائيلي تجربات غيرملکي ممکنہ جارحيتوں کے مقابلے ميں اپنے دفاع کے لئے ہے - صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے بھي منگل کو اسلامي انقلاب کي کاميابي کي سالگرہ کي مناسبت سے نکالي گئي عظيم الشان ريلي کے شرکا کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ايران نے گذشتہ صديوں کے دوران کبھي بھي کسي ملک کے خلاف جارحيت نہيں کي ہے ليکن ايراني عوام پوري طرح متحد ہيں اور ہرقسم کي جارحيت کا جواب دينے کے لئےتيار ہيں -
.......
/169